'مشکل وقت میں ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں نےمدد کی'

اپ ڈیٹ 23 اپريل 2020 04:58pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ملک کی معاشی صورتحال ایسی نہیں کہ سخت لاک ڈاؤن برداشت کیا جاسکے۔حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے  ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فنڈ ریزنگ احساس میراتھون میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس میراتھون سے جو پیسہ بھی ملے گا، وہ مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہااس صورتحال سے پوری قوم کو ملکر لڑنا ہوگا۔مشکل وقت میں ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں نےمدد کی۔

 دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ علماء سے 20نکات پر معاہدہ ہوگیا ہے۔ جس پر عملدرآمد ان کی ذمہ داری ہے۔ اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو مساجد کو بند کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹی دکانیں کھولنے کےلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا ہوگا۔وقت آگیا ہے کہ عوام خود احتیاط کریں۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر یہ واضح کیا کہ کورونا رکنے والا نہیں اورنہ ہی یہ وائرس امیر غریب کا فرق دیکھتا ہے۔ عوام رمضان المبارک میں گھر پرعبادت کریں۔باہرنکلنے سے گریز کریں۔